اسلام عا لمگیر مذہب،علماء عالمی زبانوں پر عبورحاصل کریں،راغب نعیمی

 اسلام عا لمگیر مذہب،علماء عالمی زبانوں پر عبورحاصل کریں،راغب نعیمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈا کٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ اسلام عا لمگیر مذہب ہے،علماء عالمی زبانوں پر عبورحاصل کریں۔اسلام کودرپیش نئے چیلنجز کامقابلہ کرنے کیلئے جدید تعلیم کاحصول ناگزیر ہے۔اہل اسلام کو خطرہ مسالک سے نہیں اللہ تعالیٰ کی ذات کے انکاری گروہوں سے ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ میں دوسالہ انگلش لینکوئج کورس کرنے والے طلبہ میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کیلئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں مولانا مفتی محمد عارف حسین،مولانا غلام یاسین قادری، مولانا مفتی محمدمدنی، مفتی بلال سلطان،مولانا اویس رضوی، پروفیسر محمداشفاق احمدسمیت اساتذہ وطلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔علامہ راغب نعیمی نے مزید کہاکہ مدارس کے طلبہ محنت ولگن اورکتب بینی کے ذریعے اپنے اندر موجود صلاحیتوں میں نکھار لائیں۔موجود دور ترقی کا دور ہے اور اس میں بڑی ضرورت فنی مہارت اورپیشہ ورانہ تعلیم کی ہے۔

 ، ملکی ترقی ایک تعلیم یافتہ انسان کی ذہانت اور سوچ پر مبنی ہوتی ہے،ایک فرد جنتا پڑھا لکھا ہو گا اتنا ہی وہ دین کی ترویج واشاعت اورملک وقوم کی ترقی کے لئے بہتر انداز میں کام کر سکے گا، تعلیم وہ حقیقت اور قوت ہے جو قوموں کی تقدید بدلنے اور اور ان کے مستقبل کو سنوارنے کی طاقت رکھتی ہے۔بعدازاں مستحق طلبہ میں مخیرحضرات کے تعاون سے گرم بستر بھی تقسیم کئے گئے۔اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکرائی گئی۔