حکومت نے معیشت عالمی مالیاتی اداروں کو سونپ دی،اشرف بھٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملکی معیشت عالمی مالیاتی اداروں کو سونپ دی سٹیٹ بنک کو خودمختار بنا کر حکومت نے گورنر سٹیٹ بنک کو مالیاتی وائسرائے کا درجہ دے دیا معاہدے کا پورا مسودہ آئی ایم ایف نے تیار کیا نئے ایکٹ کی روشنی میں سٹیٹ بنک کا گورنر پارلیمنٹ، وزیراعظم اور وزیرخزانہ کو جواب دہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ظلم اور ناانصافی پر پیپلز پارٹی خاموش نہیں رہے گی حکومت کے اس ظالمانہ نظام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے ہمارا مطالبہ ہے حکومت منی بجٹ واپس لے۔ گورنر سٹیٹ بنک کو برطرف کیا جائے اور اشیائے خوردونوش، بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں پچاس فیصد کمی کی جائے۔
حکومت اگر عوام کو ریلیف نہیں پہنچا سکتی تو گھر چلی جائے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں مختلف سکینڈلز میں مافیاز نے قوم کے 880ارب لوٹے تمام سکینڈلز میں حکومتی وزرا کے نام آئے مگر ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی مافیاز اور جیب کترے اس حکومت میں شامل ہیں۔