حکومت مہنگائی پرقابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے،پنجاب ٹیچرزیونین
لاہور(پ ر) پنجاب ٹیچرزیونین پنجاب کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز، سید سجاداکبرکاظمی، رانا لیاقت، نادیہ جمشید، چوہدری محمد علی، میاں ارشد، رانا خالد، مرزا طارق، غفاراعوان، طاہر اسلام، نذیر گجر، طارق زیدی، اختربیگ ودیگر نے کہاہے کہ مہنگائی میں سو فیصد سے زیادہ اضافہ ہو چکا ہے حکومت اس پر کنٹرول کرنے میں ناکام ہے بڑھتی مہنگائی نے سب سے زیادہ سرکاری ملازمین و پنشنرز کومتاثر کیا اب یہ ناقابل برداشت ہے ملازمین و پینشنرز کی زندگیاں اجیرن ہیں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے ملازمین خود کشیاں کرنے پر مجبورہیں،ملک بھر کے ملازمین بے چینی اور اضطراب کا شکارہیں۔
لہذا وزیر اعظم عمران خان سرکاری ملازمین وپینشنرز کی تنخواہوں اور پینشن میں فوری% 50 اضافے کا اعلان کریں ورنہ 10 فروری کو ملک بھر سے ملازمین آل گورنمنث ایمپلا?ز گرینڈ آلا?نس (آگیگا) پاکستان کی کال پر پارلیمنٹ ہا?س اسلام آباد کے سامنے دھرنا دیں گے۔