ایف بی آر تھر ڈ پارٹی آڈٹ کا نوٹیفکیشن واپس لے: پاکستان ٹیکس بار

  ایف بی آر تھر ڈ پارٹی آڈٹ کا نوٹیفکیشن واپس لے: پاکستان ٹیکس بار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         لاہور(این این آئی)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریو نیو تھرڈ پارٹی آڈٹ کا نوٹیفکیشن واپس لے،اس اقدام سے صرف ایف بی آر کی مشینری کی نااہلی و ناکامی چھپ جاتی ہے،ماضی میں بھی تھرڈپارٹی آڈٹ کے تجربات بہت تلخ تھے،ترمیمی فنانس ایکٹ کے ذریعیکچھ شعبوں سے ٹیکس تو وصول ہو جائے گا لیکن یہ 40فیصد مہنگائی بڑھنے کا سبب بھی بنے گا۔پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا منیراورجنرل سیکرٹری قمرالزمان چوہدری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایف بی آر مفاد کے ٹکراؤ کی بجائے اپنے محکمے کے افسران کو آڈٹ کی تربیت دے، ایف بی آر کی استعداد کار بڑھانے کے لئے موثر پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے جامع پیکج آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مہم جوئی کی کوششیں پہلے بھی کامیاب نہیں ہو سکیں اس لئے بہتری کیلئے بتدریج اور مرحلہ وار پیشرفت کی جائے تاکہ اس کے مثبت نتائج برآمد ہو سکیں۔ انہوں  نے مزید کہا کہ ترمیمی فنانس ایکٹ کی منظوری کے بعد آفٹر شاکس آنا شروع ہو گئے ہیں جس کا خمیازہ تنخواہ دار اور مڈل کلاس طبقے کو بھگتنا پڑ رہے ہیں۔

مزید :

کامرس -