کورونا کے دوران بازار سے بخار کی گولی غائب ہونا انتہائی شرمناک: مریم اورنگزیب

کورونا کے دوران بازار سے بخار کی گولی غائب ہونا انتہائی شرمناک: مریم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      لاہور (این این آئی،آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب کی کورونا کی شدت میں بخار کی گولی نایاب ہونے اور بلیک میں فروخت ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کرونا کی شدید لہر کے دوران بازار سے بخار کی گولی غائب ہونا انتہائی شرمناک ہے۔سیاسی بلیک مارکیٹنگ سے آنے والی حکومت میں بخار کی گولی سے ایل ایل این جی اور کھاد تک ہر چیز کی کالا بازاری جاری ہے۔عوام کیلئے روزگار غائب، مریض کیلئے دوائی غائب، کسان کے لئے کھاد غائب شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ آٹا غائب، چینی غائب، یوریا اور ڈیپ غائب، اور اب کورونا کی شدت میں بخار کی گولی غائب،عمران صاحب نے ملک سے گیس غائب کردی اور اپنے مافیاز کی جیبیں بھریں،عمران صاحب نے بجلی غائب کر دی اور مہنگے فرنس آئل سے بجلی بنا کر عوام کی مسلسل جیب کاٹ رہے ہیں،اصل میں تو حکومت کو فارغ ہونا چاہئے جس نے عوام کی خوشحالی، روزگار، کاروبار سب کچھ غائب کر دیا ہے۔چینی، آٹا، گیس، بجلی، دوائی، کھاد عمران مافیا عوام کی جان کھا رہا ہے۔
 مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -