مینگورہ اور گردونواح میں   4.0 شدت زلزلے کے جھٹکے 

  مینگورہ اور گردونواح میں   4.0 شدت زلزلے کے جھٹکے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  سوات(آئی این پی) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 120 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز افغانستان تاجکستان تھا۔
زلزلہ

مزید :

صفحہ آخر -