کرک، دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ، 2افراد جاں بحق

  کرک، دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ، 2افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کرک(آئی این پی)  خیبرپختون خوا کے ضلع کرک کے علاقے تپی عید گاہ کے قریب دو گروپوں کے مابین ہونے والے تصادم میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں کی شناخت مبارک شاہ اور عبد السعید کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق فریقین کے مابین خواتین کا تنازعہ تھا، جس کے لئے جرگہ بلایا گیا تھا، تاہم اس دوران تلخ کلامی ہوئی اور دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، فائرنگ میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے سٹی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جب کہ جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
کرک فائرنگ

مزید :

صفحہ آخر -