عدلیہ کو رانا ثناء اللہ کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے، فرخ حبیب

 عدلیہ کو رانا ثناء اللہ کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے، فرخ حبیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (سپیشل رپورٹر) وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ کو رانا ثناء اللہ کے بیان پر نوٹس لینا چاہیے، کیسے ایک شخص کھڑا ہو کر پاکستانی عدلیہ کو چیلنج کر سکتا ہے،کیا ایسے ماحول پر پاکستان کی عدالتیں آزادانہ طور پر کام کر سکتی ہیں، منظور پاپڑ والے کے اکاؤنٹ میں لندن سے ٹی ٹیز سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کے نام سے اکاؤنٹ میں پیسے آرہے ہیں،  میں شہباز شریف کو چیلنج کرتاہوں کہ منصور انور جو آپ کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے جمع کراواتا رہا وہ کون ہے، ہم قانون کسی کو اپنے ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے، ہم پاکستان کی آزاد عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اتوار کو فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے کل وہی بیان دیا جو اس سے قبل نہال ہاشمی اور دانیال عزیز نے دیا تھا۔
 فرخ حبیب

مزید :

صفحہ آخر -