ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، فیصل فیاض
اسلام آباد۔(اے پی پی):پاکستان سپورٹس پروموشن سوسائٹی کے صدر فیصل فیاض نے کہا ہے کہ ملک میں نئی نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے بچاؤ کے لئے ترجیجی بنیادوں اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے روکنے کے لئے ہمیں کھیلوں کے میدان آباد کرنے ہونگے۔