کرکٹ آسٹریلیا کا سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کا اعلان

کرکٹ آسٹریلیا کا سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کینبرا(اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا(سی اے) نے آئندہ ماہ آئی لینڈرز کے خلاف  ہوم ٹی 20 سیریز کا اعلان کر دیا۔ کرکٹ آسٹریلیا  کے مطابق سری لنکن ٹیم آئندہ ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی اور اپنے دورہ آسٹریلیا کے دوران وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹی 20 بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی 20 سڈنی، کینبرا اور میلبورن  میں 11 سے 20 فروری تک کھیلے جائیں گے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان  میچز 11 اور 13فروری کو سڈنی 15فروری کو آسٹریلوی دارالحکومت کینبرا میں میچ کھیلا جائے گا جبکہ 18 اور 20 فروری کو میلبورن  میں میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا 11 فروری اور دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 13 فروری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا، تیسرا میچ 15 فروری کو آسٹریلوی دارالحکومت کینبرا میں کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا میچ 18 فروری اور پانچواں اور آخری ٹی 20 میچ 20 فروری کو میلبورن میں کھیلے جائیں گے۔