حکومت آئینی مدت پوری کریگی، بلدیاتی انتخابات کیلئے کارکن تیاریاں کریں: گورنر پنجاب 

    حکومت آئینی مدت پوری کریگی، بلدیاتی انتخابات کیلئے کارکن تیاریاں کریں: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کوئی سیاسی ایجنڈہ نہیں وہ ملک وقوم کی ترقی چاہتے ہیں‘اتحادی جماعتیں بھی حکومت کے ساتھ ہیں انشاء اللہ حکومت آئینی مدت پوری کر یگی الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے،جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی حکومت کی اولین تر جیح ہے۔ وہ تحر یک انصاف کے کارکنوں کے اعزاز میں ناشتہ کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر پاکستان تحر یک انصاف بہا ولپور سے رکن پنجاب اسمبلی سمیع اللہ چوہدری‘پارٹی رکن سیمرا ملک‘سٹی صدر تحر یک انصاف قیوم اعظم خان ترین‘پارٹی اراکین شکیل خان‘ریحان بن جاوید طاہر جانباز اور خرم خان سمیت سیکڑوں کارکنان بھی موجود تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران کہا کہ کارکنان بلدیاتی انتخابات کے لیے بھی ابھی سے تیاریاں شروع کر دیں اور پارٹی قیادت جن بھی امیدواروں کو ٹکٹ دے انکو کامیاب کروانے کیلئے سب کارکنان متحد ہوکر میدان میں نکلیں انشاء اللہ کامیابی تحر یک انصاف کا مقدر ہوگی۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت مخالف سیاسی جماعتیں اپنے عزائم میں پہلے بھی ناکام ہوچکی ہیں اور آئندہ بھی انکو کامیاب نہیں ملے گی فروری اور مارچ کے اپوزیشن کے لانگ مارچ سے کچھ نہیں ہونیوالاحکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی مخالفین سن لیں مارچ 2021 گزر چکا مارچ 2022 اور مارچ 2023بھی گزر جائے گا ڈیل اور ڈھیل کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں الیکشن وقت پر ہی ہوں گے۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک میں پہلی بار اداروں میں اصلاحات پر کام ہورہا ہے انصاف صحت کارڈ اور احساس پروگرام حکومت کا غریب عوام کیلئے تحفہ ہے عوام کو مہنگائی جیسے مسائل سے نجات دلانے کیلئے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔
گور نر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -