کراچی،ایکسپو سینٹر میں ہڑتال ساتویں روز  بھی جاری، ویکسی نیشن کا عمل متاثر

  کراچی،ایکسپو سینٹر میں ہڑتال ساتویں روز  بھی جاری، ویکسی نیشن کا عمل متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (آئی این پی) تنخواہ نہ ملنے پر شہر کے سب سے بڑے ماس ویکسینیشن مرکز ایکسپو سینٹر میں ہڑتال  ساتویں روز بھی جاری  رہا  تفصیلات کے مطابق عملے کی ہڑتال کی وجہ سے سات روز سے ویکسینیشن کا عمل رکا ہوا ہے جس کے باعث ویکسین کے لیے آنے والے شہری مایوس لوٹنے پر مجبور ہیں۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ 9ماہ میں ہم آٹھویں بار احتجاج کر رہے ہیں، ہمیں تنخواہوں کے چیک اور کانٹریکٹ لیٹر فراہم کئے جائیں۔ واضح رہے کہ 9 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ڈیٹا آپریٹر، ویکسی نیٹرز سمیت آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈھائی سو ملازمین کے عملے نے ہڑتال  کی ہوئی ہے۔
ایکسپو سنٹر ہڑتال

مزید :

صفحہ اول -