سینیٹ کا اجلاس دو روزہ  وقفے کے بعد آج دوبارہ ہو گا 

  سینیٹ کا اجلاس دو روزہ  وقفے کے بعد آج دوبارہ ہو گا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سینیٹ کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد (آج) پیر کو دوبارہ ہو گا، جس میں   پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز(ترمیمی)بل سمیت چھ نئے بل پیش کئے جائیں گے  جبکہ  ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کی کارکردگی پر بحث کرانے کی تحریک سمیت  مختلف قراردادیں بھی پیش کی جائیں گی۔تفصیلات  کے مطابق سینیٹ  اجلاس (آج) سہ پہر ساڑھے تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا  جس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدارت  میں ہو گا، سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے  جس کے مطابق  اجلاس میں چھ نئے بل پیش کئے جائیں گے، سینیٹر سلیم مانڈوی والا  پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز(ترمیمی)بل2022پیش کریں گے۔ سینیٹر مشتاق احمد ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کی کارکردگی پر بحث کرانے کی تحریک پیش کریں گے، اجلاس میں مختلف قراردادیں بھی پیش کی جائیں گی۔
سینیٹ اجلاس

مزید :

صفحہ اول -