کورونا، مزید 29اموات، 7978نئے مریض رجسٹر، مثبت شرح 12.46فیصد ریکارڈ

  کورونا، مزید 29اموات، 7978نئے مریض رجسٹر، مثبت شرح 12.46فیصد ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        اسلام آ باد، فیصل آباد،لاہور (نیوزایجنسیاں) ملک میں کورونا سے مزید 29افراد جاں بحق ہونے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29248ہو گئی،ملک بھر میں 7978نئے کیسز رپورٹ،ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 17 ہزار 991 ہو گئی۔ اتوار کو این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 12.46 فیصد ریکارڈ کی گئی۔پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر آگیا۔ فیصل آباد ڈویژن میں مزید اومیکرون کے مزید 73 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ فیصل آباد کے71 اور ٹوبہ کے 2 مریضوں میں اومیکرون کی تصدیق ہوئی۔ پنجاب میں کرونا وائرس کے 2 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے، سیکریٹری ہیلتھ پنجاب نے کہا  ہے کہ تمام ویکسی نیشن مراکز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔ 12 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کی کوشش کر رہے ہیں۔ عمران سکندر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں پنجاب بھر سے کرونا وائرس کے 2 ہزار 212 کیسز سامنے آئے جبکہ اس دوران 12 مریضوں کا انتقال ہوا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ویکسی نیشن مراکز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔
کورونا ہلاکتیں 

مزید :

صفحہ اول -