پاکستانی پروفیشنلز امریکہ میں ملازمت کی تازہ پیشکش سے فائدہ اٹھائیں: ویپکوپ

پاکستانی پروفیشنلز امریکہ میں ملازمت کی تازہ پیشکش سے فائدہ اٹھائیں: ویپکوپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       واشنگٹن (اظہر زمان، خصوصی رپورٹ) امریکی حکومت نے موجودہ مالی سال کے دوران ملازمت کی بنیاد پر ویزوں کے کوٹے میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔ ”واشنگٹن پریس کلب آف پاکستان“ (ویپکوپ) کی مجلس عاملہ نے ورچوئل اجلاس میں پاکستانی پروفیشنلز سے اپیل کی ہے وہ امریکہ میں ملازمت کی اس تازہ پیشکش سے پورا فائدہ اٹھائیں۔ اجلاس کی صدارت چیف آرگنائزر اظہر زمان نے کی جبکہ اس میں شریک ہونے والے اہم عہدیداروں میں انور اقبال، کوثر جاوید، جہاں زیب علی، زاہد حسین، محمد علی ملک، محمد عاطف، میاں ظہیر اور شکیل میاں شامل تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ایک ذمہ دار ادارے کی حیثیت سے ”ویپکوپ“ کمیونٹی سروس کیلئے ایسی معلومات کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کرے گی اور امریکہ یا پاکستان میں مو جود ہر شعبے کے قابل ذکر پروفیشنلز سے قریبی رابطہ رکھنے کیلئے نئی ویپ سائٹ بنائی جائیگی،جبکہ پاکستانی پروفیشنلز کے امریکی سوسائٹی میں مثبت کردار کواجاگر کرنے کیلئے خصوصی پروگرام بھی منعقد کئے جائیں گے۔
ویپکوپ

مزید :

صفحہ اول -