امریکہ اور برطانیہ میں طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی، نظام زندگی درہم برہم
واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں شدید برف باری اور تیزہواوں سے متاثرہ ریاستوں میں پانچ ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔نیویارک اور نیوجرسی میں ہنگامی حالت نافذ ہے جبکہ بوسٹن میں برف باری کی ایمرجنسی نافذ کردی گئی،میئر نیویارک نے لوگوں کو غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔امریکی میڈیاکے مطابق امریکا کی مشرقی ساحلی ریاستوں میں برف کے طوفان کی تباہ کاریاں سامنے آنے لگیں۔شدید برف باری اور تیزہواوں سے متاثرہ ریاستوں میں 5 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔نیویارک اور نیوجرسی میں ہنگامی حالت نافذ ہے جبکہ بوسٹن میں برف باری کی ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔نیویارک شہر میں اب تک 4 انچ برف پڑچکی اور 10 انچ تک کی برف باری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ لانگ آئی لینڈ میں 16 انچ تک برف پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔میئر نیویارک نے لوگوں کو غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔برف باری کے طوفان سے متاثرہ علاقوں میں آئندہ 24گھنٹے تک انتہائی سرد موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
امریکہ طوفان
لندن (این این آئی)برطانیہ کے مختلف علاقوں میں طوفان ملک کی تباہ کاریاں جاری ہیں، 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے نظام زندگی کو شدید متاثرکیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق طوفان ملک کے باعث شمالی علاقوں میں 80میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جس کے باعث اسکاٹ لینڈ، شمالی انگلینڈ اور شمالی آئرلینڈ میں ذرائع آمدورفت متاثر ہوئے، بعض علاقوں میں میٹرو ٹرین سروس عارضی طور پر بند ہے جب کہ 62ہزار سے زائدگھر بجلی کی سہولت سے محروم ہوگئے۔اسکاٹ لینڈکے علاقے ایبرڈین میں طوفانی ہواؤں کے باعث درخت گرنے سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔محکمہ موسمیات کی جانب سے اسکاٹ لینڈ میں وارننگ جاری کردی گئی ہے، پولیس نے لوگوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، خراب موسم کے سبب اسکاٹش پریمیئر لیگ کے میچز بھی ملتوی کردیے گئے۔
برطانیہ طوفان