تاحیات نااہلی کیس سے کوئی تعلق نہیں، جہانگیر ترین

 تاحیات نااہلی کیس سے کوئی تعلق نہیں، جہانگیر ترین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مردان (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ تاحیات نااہلی کیس سے کوئی تعلق نہیں، یہ کیس سپریم کورٹ بار نے از خود دائر کیا۔جہانگیرترین بذریعہ ہیلی کاپٹر مردان کے علاقے تخت بھائی پہنچے جہاں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے عبدالسلام آفریدی اور پارٹی کے دیگر کارکن اور عہدیدار بھی موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ تاحیات نااہلی کیس سے کوئی تعلق نہیں اور یہ کیس سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے از خود دائر کیا ہے،  وکلا کا خیال ہے کہ تاحیات نااہلی انصاف پر مبنی نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ کیس میں فریق ہوں نہ بار نے مجھ سے کوئی مشورہ کیا۔
جہانگیر ترین

مزید :

صفحہ اول -