صوابی‘ دسویں انڈس واٹر کراس جیپ ریلی کا انعقاد 

  صوابی‘ دسویں انڈس واٹر کراس جیپ ریلی کا انعقاد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورو رپورٹ)فرنٹیر4x4کلب اور خیبرپختونخوا کلب کے باہمی اشتراک سے ہنڈمیوزیم دریائے سندھ کے مقام پر دسویں انڈس واٹر کراس جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا،ریلی کا باقاعدہ افتتاح ورلڈ چیمپئن کار ریسر سلطان گولڈن اور اداکار عجب گل نے کیا،ریس میں ملک بھر سے 100 گاڑیوں نے حصہ لیا،ریس میں شامل گاڑیاں دشوار گزار پتھروں اور پانی کی لہروں کو چیرتے ہوئے دریا پار پہنچیں،ریس کیلئے 5کلومیٹر مشکل ٹریک بنایا گیا تھا جس پر 4x4جیپوں کے ڈرائیورز نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا،ریس کے انعقاد کا مقصد ہنڈ میوزیم صوابی کے مقام کو سیاح کیلئے آباد کرنا ہے،اس موقع پر ڈی آئی جی مردان،ڈی آئی جی موٹروے،ڈی پی او صوابی،ڈپٹی کمشنر صوابی اور اسسٹنٹ کمشنر چھوٹا لاہور نے شرکت کی،ریس کے اختتام پر مہمان خصوصی نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،جس میں خواتین کیٹیگری میں لعلین اخونزادہ نے پہلی اور عائشہ بی بی نے دوسری پوزیشن حاصل کی،ایکیٹیگری میں امین نے پہلی اور خالدخان نے دوسری پوزیشن حاصل کی،بی کیٹیگری میں اسددرانی نے پہلی اور منصور نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سی کیٹیگری میں سہیل نے پہلی اور عزیز نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔