چارسدہ میں مختلف سرکاری محکموں میں نااہل افراد براجمان ہے

  چارسدہ میں مختلف سرکاری محکموں میں نااہل افراد براجمان ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ(بیورو رپورٹ) چارسدہ میں مختلف سرکاری محکموں میں کئی نسشتوں پراہلیت نہ رکھنے والے افراد برا جمان ہے جس سے نہ صرف سرکاری محکموں میں میرٹ کی بالادستی متاثر ہوئی ہے بلکہ اس سے ریاستی اداروں میں قانون کی بالادستی بھی متاثر ہو رہی ہے۔ محکمہ تعلیم،پبلک ہیلتھ،سی اینڈ ڈبلیو اور محکمہ صحت میں مختلف سیٹس پر ایسے سفارشی سرکاری  اہلکار براجمان ہے  جس سے ان اداروں میں کرپشن مزید بڑھ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے مختلف سرکاری محکموں میں سفارشی کلچر  کے تحت مختلف نشستوں پر ایسے درجنوں افراد براجمان ہے  جو کہ مذکورہ نشست کے لئے اہلیت نہیں رکھتے جس کے باعث نہ صرف ان اداروں میں میرٹ کی بالادستی متاثر ہوئی ہے بلکہ اس سے اس اداروں میں کرپشن بھی بڑھ گئی ہے اور ائے روز اداروں کی کارکردگی بھی متاثر ہو رہی ہے۔ چارسدہ کے محکمہ تعلیم،صحت،پبلک ہیلتھ،سی اینڈ ڈبلیو، لوکل گورنمنٹ اور ایری گیشن سمیت دیگر اداروں میں سفارشی کلچر کے تحت اہلیت نہ رکھنے والے افراد کو مختلف نشستوں پر تعینات کیا گیا ہے جس سے اس ادارے میں اہلیت رکھنے والے افراد میں بھی مایوسی پھیل چکی ہے جس میں کئی افراد نے حق نہ ملنے پر عدالتوں سے رجوع کیا۔ اسی طرح قابلیت نہ رکھنے والے نا اہل  افراد نے مذکورہ نشستوں پر اپنی ذاتی پی آرز بنائے ہیں جس سے نہ صرف ان   اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ وہ ادارے حقیقی معنوں میں اپنے خدمات بھی عوام کے لئے فلاح کے لئے  ادا نہیں کر رہے۔ دوسری جانب ان اداروں کے سربرہان بھی من ماننے کرنے اور سرکاری احکامات نہ ماننے والے ان سفارشی کلچر والے افراد سے تنگ آ چکے ہیں لیکن سیاسی اثر رسوخ رکھنے کے باعث ان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی کرنے سے قاصر ہیں۔ یا د رہے کہ گزشتہ ہفتہ ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل نے رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن کی اضافے کی ایک وجہ کو اداروں میں قانون، ریاست کی بالادستی کی عدم موجودگی اور آمرانہ سوچ  کو قرار دیا گیا تھا۔