صوابی‘ بہن کو قتل کرنیوالا  ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار 

صوابی‘ بہن کو قتل کرنیوالا  ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی (بیورورپورٹ)تھانہ پرمولی پولیس کی کاروائی، گھریلو ناچاقی کی بناء پر اپنی بہن کو قتل کرنے والے ملزم بھائی گرفتار کر کے آلہ قتل پستول برآمدکر لیا۔ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی محمد شعیب خان کی زیر نگرانی صوابی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہے اس سلسلے میں میں ایس ڈی پی او رزڑ شفیع الرحمٰن کی نگرانی میں ایس ایچ او پرمولی شہزاد خان معہ ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے بہن کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم محمد علی ولد محمد افسر سکنہ مہر علی کو گرفتار کر لیا.ملزم نے گھریلو ناچاقی کی بناء پر اپنی بہن پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، جس سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کیا گیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔