نشے کے عادی افراد کے علاج کیلئے بیڈز مختص کرنے کے احکامات جاری 

  نشے کے عادی افراد کے علاج کیلئے بیڈز مختص کرنے کے احکامات جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      پشاور (سٹی رپورٹر) خیبرپختونخوا کو نشے کے عادی افراد سے پاک کرنے اور نشے کے عادی افراد کے علاج کے حوالے سے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان کے احکامات کے مطابق کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت اجلاس پشاور کے تینوں بڑے ہسپتالوں اور مراکز صحت میں نشے کے عادی افراد کے علاج کے لیے بیڈز مختص کرنے کے احکامات جاری ڈپٹی کمشنر پشاور، لیڈی ریڈنگ ہسپتال خیبر ٹیچنگ ہسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے چیف ایگزیکٹوز کو تین دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت اس ضمن میں ہفتے کے روز کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر پشاور، پشاور کے تینوں بڑے ہسپتالوں کے چیف ایگزیکٹوز ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر اور دیگر متعلقہ اداروں کے انتظامی افسران نے شرکت کی اجلاس میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ہدایات جاری کی کہ پشاور کے تینوں بڑے ہسپتالوں میں نشے کے عادی افراد کے علاج کے لیے الگ وارڈز مختص کیے جائیں اس کے علاوہ پشاور بھر کے بنیادی مراکز صحت میں بھی  دس دس بیڈز پر مشتمل بیڈ مختص کی جائیں اس مقصد کے لئے باقاعدہ مائر منشیات کی خدمات حاصل کی جائیں جس کے لیے محکمہ ہیلتھ کو احکامات جاری کر دیئے گئے اس کے علاوہ منشیات کے عادی افراد کیلئے خیبرپختونخوا میں قائم 11 بحالی مراکز کی خاطر خواہ انتظامات کرنے کے احکامات جاری کرکے تین دن میں رپورٹ طلب کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا کہ اسی ہفتے منشیات کے عادی افراد کے خلاف کریک ڈان شروع کیا جائے گا اور  منشیات کے عادی افراد کو حراست میں لے کر علاج کے لیے بحالی مراکز بنیادی مراکز صحت اور ہسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا جہاں پر ان کا علاج کر کے ان کو معاشرے کا مفید شہری بنائے جائیں گئے  انہوں نے احکامات جاری کیے کہ منشیات کے عادی افراد کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کیلئے بھرپور تیاریاں کی جائے اور اس کے ساتھ ساتھ ان کے موثر علاج کا بھی بندوبست کیا جائے تاکہ معاشرے کو ان سے پاک کیا جا سکے۔