ڈیرہ‘ سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن‘ اشتہاری گرفتار
ڈیر ہ اسماعیل خان(بیور ورپورٹ) ڈی ایس پی صدر سرکل حافظ محمد عدنان خان کی قیادت میں یارک پولیس کی کاروائی،11 سال سے روپوش، کلاچی پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت کی جانب سے اشتہاری ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات پر ڈی ایس پی صدر سرکل حافظ محمد عدنان خان کی قیادت میں یارک پولیس نے مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے حوالے اہم کاروائی میں تھانہ کلاچی پولیس کو سال2011 کے قتل کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم اعظم خان ولد شاہ عالم خان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق مطلوب اشتہاری مجرم اعظم خان تھانہ کلاچی کی حدود میں 11سال قبل قتل کیس کی واردات کے بعدقانون کی گرفت سے بچنے کی خاطر تھانہ یارک کی حدود میں پناہ لئے ہوئے تھا۔خفیہ اطلاع پر ڈی ایس پی صدر سرکل حافظ محمد عدنان خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا۔