قومی اسمبلی انسانی حقوق کمیٹی کا 2 فروری کو طلب کیا جانیوالا اجلاس منسوخ
اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا2فروری کو طلب کیا جانے والا تیرہواں اجلاس منسوخ کر دیا گیا جبکہ پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور وزارت داخلہ، ریلوے، انفارمیشن ٹیکنالوجی،ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس 2فروری کو منعقد ہوں گے۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اب تک صرف 12اجلاس ہوئے ہیں ، 2فروری کو کمیٹی کا تیرہواں اجلاس طلب کیا گیا تھا جسے منسوخ کر دیا گیا ہے۔
اجلاس منسوخ