کنڈا مافیا کے خلاف آپریشن‘ 70 کنڈے ہٹا دئیے گئے،گوہر رحمان
مردان (بیورورپورٹ) واپڈا حکام نے گوجرگڑھی اور پارہوتی سب ڈویژن میں بجلی چوروں اور کنڈامافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 70سے زائد کنڈے ہٹادیے اوربقایات جات کے مد میں ایک لاکھ سے زائد ریکوری بھی کرلی پیسکو گوجر گڑھی سب ڈویژن نے ایس ای مردان گوہر رحمان بنگش اوایکیسئن1 عبدالواحد خان کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی او اعزازاللہ خان نے کوڑکڑے ولہ، ملو کلے،خانزاد گل کورونہ اور مضافات میں کنڈہامافیا کے خلاف کاروائیاں کرتے ھو45 کنڈے اتارے اور 3 عدد ٹمپرڈ میٹروں کو اتارا جس سے بجلی چوری ھورہی تھی اس طرح بقایاجات میں 5 صارفین کے بجلی کنکنش ختم کردیئے واپڈا حکام نے اس سب ڈویژن میں ایک لاکھ روپے نقد ریکوری کرکے قومی خزانے میں جمع کرادیئے اس طرح پیسکو پارھوتی سب ڈویژن ایس ڈی او ظفر خان کی قیادت میں گاؤں شنکر، پیر گڑھی کاٹلنگ روڈ اور مضافات میں بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں کاروائی کی گئیں اورعلاقے سے20 عدد کنڈے اور 5 عدد ٹمپرڈ میٹروں کو اتارے گئے واپڈا حکام نے صارفین سے کہاہے کہ اپنے ذمے بقایا جات فوری جمع کریں اور بجلی چوری سے گریز کریں تاکہ بجلی بلا تسلسل آپ تک پہنچے۔