مشر مفتی محمد اعجاز کی گرفتاری کیخلاف خوگاخیل قوم کا احتجاجی مظاہرہ 

مشر مفتی محمد اعجاز کی گرفتاری کیخلاف خوگاخیل قوم کا احتجاجی مظاہرہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر (بیورورپورٹ) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور خوگاخیل قوم کے مشر مفتی محمد اعجاز شینواری کی گرفتاری کے خلاف خوگاخیل قوم کا احتجاجی مظاہرہ مظاہرین نے احتجاجا پاک افغان شاہراہ بائی پاس کو آمدورفت کے لئے بند کر دیا گیا مظاہرین نے ڈی پی او اور 3mpo گرفتاری کے خلاف شدید نعرے بازی کی. مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا. خوگا خیل مشران گزشتہ روز خوگا خیل قوم کے مشر مفتی اعجاز شینواری کو خیبر پولیس نے بھگیاڑی چیک پوسٹ پر گرفتار کیا گیا جسکے خلاف خوگاخیل قوم نے احتجاج شروع کیا اور طورخم بائی پاس پر پنڈال لگا کر دھرنا شروع کیا مظاہرین نے بائی پاس پر پتھر رکھ کر آمدورفت کے لئے بند کر دیا گیا خوگاخیل قوم کے مشران نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ مفتی اعجاز کو فوری طور پر پر رہا کریں اور 3mpo کو ختم کرے اور دوسرے ساتھیوں پر جو 3mpo کے تحت ایف آئی آر درج کیا گیا ہے وہ بھی ختم کرے انہوں نے کہا کہ این ایل سی نے قوم کو جعلی ایگریمنٹ کے زریعے گمراہ کیا قوم کو جعلی ایگریمنٹ کسی صورت منظور نہیں ہے جبکہ اب جلال اباد سے پشاور تک بس سروس شروع کر رہا ہے جس سے ہزاروں ٹیکسی ڈرائیورز بے روزگار ہو جائے گے جب وہ قوم کی حقوق کی بات کرتے ہیں تو پھر 3mpo کے تحت ایف آئی آر درج کرتے ہیں اور گھروں پر چھاپے مارتے ہیں جو سراسر ظلم ہے انہوں نے کہا کہ وہ ایف آئی آر اور جیلوں سے ڈرنے والے نہیں اپنے حقوق حاصل کرینگے انہوں نے کہا کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔