سراروغہ میں گرفتار افراد کی رہائی کیلئے احتجاجی دھرنا جاری

سراروغہ میں گرفتار افراد کی رہائی کیلئے احتجاجی دھرنا جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان: سراروغہ میں گرفتار افراد کی رہائی کیلئے احتجاجی دھرنا چارویں روز بھی جاری رہا، کل دھرنے کو ٹانک   کے علاقہ پھترکے مقام پر منتقل کرکے گرفتار افراد رہائی تک ٹانک سے وزیرستان جانے والی شاہراہ بند کردیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان سب ڈویژن لدھا کے علاقہ سراروغہ میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار افراد کی رہائی کیلئے احتجاجی دھرنا چارویں دن بھی جاری رہا، دھرنے میں شریک سینکڑوں کی تعداد میں افراد نے شدید سردی کے باوجود دھرنیمیں شرکتکی، دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ندیم عوام دوست، رحمت شاہ، شیرپاو ایڈوکیٹ، کلیم اللہ اور دیگر نے کہا کہ سراروغہ سے گرفتار شدہ افراد کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، ان کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان کے قبائلیوں نے گزشتہ ایک عرصہ سے بے پناہ مشکلات کا سامنا کیا ہے لیکن حکمرانوں کو بے بس محسود قبائل کے حالت زار پر رحم نہیں آیا بلکہ اپنی ذاتی مفادات کی خاطر علاقے کا آمن داو پر لگادیا ہے، مقررین کا کہنا تھا کہ ہم قانون اور انصاف کی بالادستی چاہتے ہیں جو آئینی اور قانونی حق اسلام آباد اور لاہور کے عوام کو حاصل ہے وہ حقوق ہمیں بھی دیا جائے لیکن بعض قوتیں اپنے مذموم مقاصد کیلئے علاقے میں امن نہیں چاہتے، مقررین کا کہنا تھا کہ مزید محسود قوم کا امتحان نہ لیا جائے اور گرفتار افراد کو فوری طور پر عدالت کے سامنے پیش کرکے انصاف کے تقاضے پورے کیئے جائیں،  دھرنے شرکاء نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل سے دھرنا ٹانک کے نواحی علاقہ پھتر منتقل کردیا جائے گا، دھرنے شرکاء کے مطابق ٹانک سے جنوبی وزیرستان جانے والی شاہراہ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کردی جائے گی اور اس وقت تک شاہراہ بند رکھا جائے گا جب تک گرفتار افراد کو رہائی نہیں ملتی۔