بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف اقوام ہنجل کا گرینڈ جرگہ

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف اقوام ہنجل کا گرینڈ جرگہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        بنوں (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف اقوام ہنجل کا گرینڈ جرگہ،واپڈا ہمارے ساتھ ہونے والے معاہدے کو عملی جامع پہنائیں،شرکاء کا خطاب تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہنجل آمیر خان یسین چوک پر اقوام ہنجل کا غیر اعلانیہ او ر طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف اقوام ہنجل کا مشترکہ جرگہ منعقد کیا گیا،جسمیں علاقہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے حاجی یسین خان او ر محمد زبیر خان نے کہا کہ ہمارے عوام بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ سے تنگ آچکے ہے گھروں پینے اور مسجدوں میں وضوکے لئے پانی ناپید ہوگئی جسکی وجہ سے علاقہ کے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں، واپڈا کے ساتھ بار بار مذاکرات کرنے کے باوجود ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہورہاہے جس کیوجہ سے عوام میں واپڈا کے خلاف شدید اشتغال پایا جاتا ہیں انہوں نے کہا کہ واپڈا ذمہ دران کے ساتھ پولیس کے نگرانی میں جو معاہدہ ہوا ہیں ہم اس میں مکمل تعاون کرینگے اور ہم واپڈا سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ معاہدے کی پاسداری کرے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب جنرل کونسلر عمران علی شاہ،بلقیاز خان،صفت اللہ خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ جب سے واپڈا کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے بجلی مکمل طورپر غائب ہوگئی ہے،ہم پرامن قوم ہے لیکن واپڈا کی غیر منصافانہ روایہ ہمیں قانون مخالف ا قدام اٹھانے پر مجبور کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ واپڈا مزیدہمارے صبر کا امتخان لیں کیونکہ ہم میں مزید برداشت ختم ہوگئی ہیں اگر واپڈا ہمارے ساتھ ہونے والے معاہدے کی پاسداری نہیں کریگی تو اس کے بعد قوم کی طرف سے جو بھی بڑا اقدام اٹھایاگیا تو اسکی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور واپڈا پر عائد ہوگی،انہوں نے کہاکہ بجلی ہمارا قانونی و ائینی حق ہے جب تک ہمیں اپنا حق نہیں دیاجاتا تب تک ہم چھین سے نہیں بیٹھے گے اور اگر ضروت پڑی تو قانونی چارہ جوئی بھی اختیار کرینگے اس موقع پر،نو منتخب کونسلر رفعت اللہ قریشی، والی داد خان،نوید خان و دیگر معززین بھی موجودتھے۔