بنوں‘ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق

  بنوں‘ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (نمائندہ خصوصی)تھانہ منڈان کی حدود میں واقع کوٹکہ عادل شاہ بیڑی خیل میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے حمید اللہ عرف حامد ولد احسان اللہ سکنہ کوٹکہ عادل شاہ بیڑی خیل جاں بحق ہوگئے پولیس نے مقتول کے والد احسان اللہ ولد صاحب جان کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا وجہ قتل معلوم نہ ہوسکی البتہ گاؤں میں ایک شخص کے ساتھ بحث وتکرارکی عداوت بتائی گئی ہے۔قتل کی دوسری واردات تھانہ میراخیل کی حدود میں ہوئی جہاں بیتلی اخیل میں مبینہ ملزم نے فائرنگ کرکے نصیب اللہ ولد سرفراز خان بیتلی میراخیل حال کوٹکہ الہ آباد گھمبر کو موت کے گھاٹ اتاردیا پولیس نے مقتول کے والد سرفراز خان ولد گل فراز خان کی رپورٹ پر مبینہ ملزم ذبیح اللہ ولد زرد علی خان عرف زردانے سکنہ کوٹکہ عبدالحق دیگان تاجی کلہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا وجہ عداوت ایک ماہ قبل گالی گلوچ بتائی گئی ہے۔تھانہ اتمانزائی کی حدود می واقع لوڑیسہ بکاخیل کے مقام پر مبینہ ملزمان نے جائیفداد کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے اول رحمن ولد زرنواز خان کسٹم بکاخیل حال لوڑیسہ بکاخیل کو زخمی کردیا پولیس نے زکمی کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان میراخاتم نور خان پسران میرقادر اور میرقادر ولد خیرال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تانہ کینٹ کی دود میں واقع قیو ٹاون میں مبیہ طورپر قیو شاہ ولد طارق اقبال سکنہ حال قیوم ٹاؤن نے گھر کے اندر خود پر خودکشی کی نیت سے فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے پولیس نے زخمی کے والد طارق اقبال ولد میر حبیب شاہ سکنہ فضل شاہ میتاخیل حال وکیل ٹاؤن کی رپورٹ پر اقدام خود کشی کا مقدمہ درج کرلیا۔جبکہ تھانہ صدر کی حدود میں واقع لگرے کلہ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ولایت اللہ ولد حضرت اللہ سکنہ حسن خیل خیراکی کو شدید زخمی کردیا پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا زخمی کی اپنے گاوں میں قتل کی دشمنی بتائی گئی ہے لیکن سردست کسی پر دعویداری نہیں کی ہے۔