امن پروار ناقابل برداشت، اب ایکشن ہوگا،دوست مزاری

  امن پروار ناقابل برداشت، اب ایکشن ہوگا،دوست مزاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


روجھان (نمائندہ پاکستان)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میردوست محمد مزاری کا کہنا ہے کہ امن خراب کرنیوالے عناصر کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا یہ بات انھوں نے نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان کی میڈیا ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس موقع پر پی اے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی بابر خان زوہیب خان عبدالمجید خان مزاری معراج خان اور محمد علی ڈوگر موقع پر موجود تھے صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میردوست محمد مزاری کا کہنا تھا کہ ریواڑی برداری سمیت ڈکیتی اور قتل کی واداتوں کی شدید مذمت کرتے ہیں انھوں (بقیہ نمبر50صفحہ6پر)
نے کہا کہ کسی سے ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گا ظالم ظلم کرکے بچ جائے گا یہ اسکی غلط فہیمی ہے قانون سے آج تک کوئی مجرم نہیں بچ سکا ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ روجھان میں امن کی بحالی کے لیے ایم این اے سردار ریاض خان مزاری اور میں نے ہر پلیٹ فورم پر آواز اٹھائی ہے اور آگئے چل کر امن کے لیے اور روجھان کی عوام کو انصافی کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہے گا یہ علاقہ ہمارا اپنا ہے یہاں ترقی وخوشحالی اور امن ہماری اولین ترجیح ہے۔
دوست مزاری