حکومت ہر شعبہ میں یکساں ترقی کیلئے اقدامات کررہی ہے، جعفر خان بزدار

حکومت ہر شعبہ میں یکساں ترقی کیلئے اقدامات کررہی ہے، جعفر خان بزدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار)تحریک انصاف کے رہنما سردار جعفر خان بزدار نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں حکومت نے ہر شعبے میں یکساں ترقی کے منصوبوں کا جال بچھا کر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے نمبر ون ہونے کا اعزاز حاصل کر کے مخالفین کی سازشوں کو مکمل(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)
 طور پر ناکام بنا کر عوام کے دل جیت لئے ہیں اپنی رہائش گاہ پر ورکرز کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں سٹیٹ بنک ترمیمی بل کی منظوری حکومت کی ایک اور بڑی کامیابی ہے اور اسطرح عدم اعتماد کے خواب دیکھنے والی اپوزیشن کے اپنے خلاف ہی عدم اعتماد ہو گیا ہے سردار جعفر خان بزدار نے کہا کہ جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن سے صحیح معنوں میں حقیقی قیادت سامنے آئے گی اور صحت کارڈ حکومت کا تاریخ ساز اقدام ہے جس سے ملک کا ہر خاندان مستفید ہو گا انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سمیت ڈیرہ غازی خان کے پسماندہ علاقوں میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر انہیں ترقی کی شاہراہ پر لانے کے لئے تیزی سے گامزن ہیں اور انشااللہ بہت جلد کوہ سلیمان کے دور دراز علاقوں میں بھی ترقی کے نئے باب کا آغاز ہو گا جس کی ماضی میں کہیں مثال نہیں ملتی اور انشااللہ ہم اپنی بے لوث خدمت، محنت اور ترقیاتی منصوبوں کی بدولت آئندہ الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔
جعفر خان