جہانگیر ترین کرونا سے صحت یاب سیاسی سرگرمیاں شروع،ملاقاتیں
لودھراں (نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف کے سینیر رہنما جہانگیر ترین نے کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد سیاسی سرگرمیاں شروع کردیں۔ جہانگیر ترین بذریعہ ہیلی کاپٹر مردان اور سوات پہنچے جہاں انہوں نے مردان کے رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی کی دادی کی وفات پر تعزیت کی۔جہانگیر(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)
ترین نے ایم پی اے سوات فضل حکیم کی والدہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان، ایم پی اے عبدالسلام آفریدی و دیگر بھی جہانگیر ترین کے ہمراہ تھے۔ جہانگیر ترین نے مردان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ایک غیر سیاسی ادارہ اور پاکستان میں وکلا کی سب سے بڑی تنظیم ہے۔ پاکستان بار کونسل نے تاحیات نااہلی کے خلاف جوکیس سپریم کورٹ میں دائر کرنے جارہا ہے اس کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں نہ ہی میں فریق ہوں اس کیس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے
ملاقاتیں