روجھان کو امن دو، چار فروری کو ریلی، تیاریاں شروع
روجھان (نمائندہ پاکستان)جنوبی پنجاب جماعت اسلامی کے اہم رکن مجیب الرحمن خان مزاری شعیب مزاری ڈاکٹر مشتاق احمد مزاری اور محمد عالم خان مزاری سمیت دیگر راہنماوں کارکنوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چار فروری کو بعد نماز جمعہ جماعت اسلامی روجھان روجھان کے دیگر جماعتوں اور شھریوں کے ساتھ ملکر روجھان کو امن دو کے حوالے سے(بقیہ نمبر54صفحہ6پر)
احتجاج اور ریلی کا اہتمام کیا جائے گا ریلی جماعت اسلامی کے دفتر سے شروع ہوگی اور نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان چوک اور ختم نبوت چوک میں سینکڑوں افراد جمع ہونگے اور روجھان کو امن دو کے حوالے سے احتجاج کیا جائے گا اس سلسلہ میں جماعت اسلامی کے اہم راہنماوں مجیب الرحمن مزاری شعیب خان مزاری ڈاکٹر مشتاق احمد مزاری محمد عالم خان مزاری اور دیگر راہنماوں نے چار فروری کو بعد نماز جمعہ احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا امن وامان کی بحالی روجھان کا اہم ترین مسلہ ہے تمام۔اہلیان روجھان اس احتجاج میں شرکت کرکے علاقے میں امن کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور انھوں نے کہا کہ ہماری خاموشی کے باعث کچے کے ڈکیت شھر میں داخل ہوچکے ہیں اور مونسپل کمیٹی کے اندر ڈکیتیاں اور قتل وغارت کرکے شھر کا امن خراب کیا جارہا ہے جس پر تمام اہل علاقے ناصرف تشویش بلکہ خوف میں مبتلا ہیں اب وقت آگیا ہے کہ علاقے میں ہم امن کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں انھوں نے کہ امن دینا ریاست کی زمہ داری ہے اور ریاست اپنے فرائض سے غافل ہے تمام اہل علاقہ ملکر ریاست کو جگائے تاکہ علاقے میں امن قائم ہوسکے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے راہنماوں کا کہنا تھا کہ چالیس سال سے روجھان کچے سرگل بنگلہ اچھا سونمیانی میں اغوا برائے تاوان قتل بھتہ وصولی میں ملوث ڈکیت پناہ گزین ہیں جو روجھان اور دیگر علاقوں میں اغوا قتل ڈکیتی بھتہ وصولی کی واداتیں کرتے ہیں جن کا خاتمہ کرنے میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے تاحال ناکام ہیں جس کے باعث ڈکیت بے لگام ہوچکے ہیں اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے خاموش ہیں چار فروری کو احتجاج کیا جائے گا اور امن وامان کی بحالی کے لیے حکومت اور ریاست کے سامنے اپنے مطالبات رکھے گئے
ریلی