گرڈ اسٹیشن میں چوری، سکیورٹی گارڈز، لائن مین کیخلاف ایکشن

  گرڈ اسٹیشن میں چوری، سکیورٹی گارڈز، لائن مین کیخلاف ایکشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹبہ سلطان پور (نمائندہ پاکستان) ٹبہ سلطان پور کے نواحی علاقہ چوک میتلا چک نمبر 166ڈبلیوبی کے گرڈ اسٹیشن میں انچارج کی ملی بھگت سے 12لاکھ روپے مالیت کی تار چوری ہوگئے 5نامعلوم افراد خود کو واپڈا اہلکار ظاہرکرکے گریڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے جو واردات کے بعد فرار ہوگئے پولیس نے دو سیکورٹی گارڈز اور ایک اسسٹنٹ لائن کے(بقیہ نمبر58صفحہ6پر)
 خلاف  فرائض میں غفلت برتنے پر مقدمہ درج کرلیا تفصیل کے مطابق واپڈا آفس سب ڈویژن ٹبہ سلطان پور کے گریڈ اسٹیشن ملتان روڈ پر ریلوے پھاٹک کے قریب واقع چوک میتلا چک نمبر 166ڈبلیوبی سے 5نامعلوم افراد گریڈ اسٹیشن میں خود کو واپڈا اہلکار ظاہرکرکے مین گیٹ سے داخل ہوئے اور گودام کے تالے توڑ کر اندر سے 12لاکھ روپے مالیت کی قیمتی تار چوری کرکے فرار ہوگئے سیکورٹی اہلکاروں کو اس کو معلوم کہ جو افراد اندر داخل ہوکر تاریں لیکر گئے ہیں واپڈا ملازمین نہیں بلکہ چور تھے پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور نے ایس ڈی او میپکومحمد احمد فریدی کی درخواست پر گریڈ اسٹیشن میں تعینات دو سیکورٹی گارڈ فیاض احمد، اختر علی اور اسسٹنٹ لائن مین غلام یاسین کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے دوسری جانب گریڈ اسٹیشن کے انچارج کو بچانے کے لیے میپکو آفسران بچانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں واضع رہے کہ میپکو سب ڈویژن ٹبہ سلطان پور کی حدود گڑھا موڑ گریڈ اسٹیشن سے بھی ایک ہفتہ قبل 40لاکھ روپے سے زائد مالیت کے ٹرانسفارمر چوری ہوگئے تھے جن کا ابھی تک کچھ سراغ نہ مل سکا ہے۔
چوری