پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں میں بچوں سے بدسلوکی،آگاہی مہم شروع کرنیکا فیصلہ

  پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں میں بچوں سے بدسلوکی،آگاہی مہم شروع کرنیکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقائع نگار)ملک بھر میں کم عمر بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے بڑھتے ہوئے واقعات۔ ضلعی پولیس نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو روزانہ کی بنیاد پر نجی و سرکاری سکولوں میں دوران اسمبلی بدسلوکی سے بچا کے بارے آگاہی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس حوالے سے ا(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
یس ایس آپریشنز ملتان عامر خان نیازی نے ملتان کے ڈویثرنل ایس پیز کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے۔جس میں انہوں نے ہدایت کی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے ڈویثرن میں قائم نجی و سرکاری سکولوں میں صبح کے وقت دوران اسمبلی جا کر بچوں کو کم عمر بچوں بدسلوکی سے بچنے کیلئے آگاہی دینے کی ہدایت کی ہے۔اور انکو یہ بتانا ہے کہ کسی اجنبی شخص سے کوئی چیز لیکر مت کھائیں۔اور ناہی کسی اجنبی کے ساتھ کسی جگہ جائیں اور اگر کوئی اجنبی بلاوجہ تنگ کرے تو فورا اپنے والدین کو بتائیں تاکہ وہ اس کا سدباب کر سکیں۔ایس ایس پی آپریشنز نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو مزید ہدایت کی ہے کہ وہ بچوں کو بریفننگ کے وقت انکی تصاویر وغیرہ کو گن مین کے نمبر پر سینڈ کریں۔حکم عدولی کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی
فیصلہ