وزیراعلیٰ سے انچارج یوتھ ملک عبدالستار کی ملاقات، مختلف امورپر گفتگو

   وزیراعلیٰ سے انچارج یوتھ ملک عبدالستار کی ملاقات، مختلف امورپر گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 صادق آباد (تحصیل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کررہی ہے،عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،اپوزیشن جماعتوں کے پاس (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)
صرف انتشار کی سیاست کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں۔اپوزیشن عناصر نے ثابت کیا ہے کہ ان کی سیاست کسی اصول یا نظریے کی بنیاد پر نہیں -کورونا پر منفی سیاست کرنے والوں کو اب انتشار کی سیاست سے توبہ کرلینی چاہیے ان خیا لات کا اظہار وزیرا علی پنجاب عثمان بزدا ر خان نے یونٹ انچارج یوتھ جیئے پاکستان گروپ مہاجر کالونی صادق آباد ملک عبدالستار سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مسترد شدہ عناصر ملک کو درست سمت پر چلتا دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں پراپیگنڈا کی سیاست اپوزیشن کا وطیرہ ہے۔مخالفین صرف پوائنٹ سکورنگ کرنے میں مصروف ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہے اس موقع پر  یونٹ انچارج یوتھ جیئے پاکستان گروپ مہاجر کالونی صادق آباد ملک عبدالستارنے وزیرا علی پنجاب عثمان بزدار کو صادق آباد کے سلگتے ہوئے مسائل بارے بھی تفصیلی آگاہی دی۔
ملاقات