چوری کا الزام، نوجوان وحشیانہ تشدد سے ہلاک،دوگرفتار

  چوری کا الزام، نوجوان وحشیانہ تشدد سے ہلاک،دوگرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان،صادق آباد (بیورورپورٹ،تحصیل رپورٹر)تھانہ احمد پورلمہ کی حدود میں ملزمان نے نوجوان کو چور ی کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنا دیا،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان محمد آصف اندھڑ ہسپتال میں دم توڑ دیا،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز گڑھی بیلہ سے پولیس کو بذریعہ ساجد علی  پکار (15) 01/05 بجے رات اطلاع ملی کہ ایک عدد چور پکڑا ہے آ کر لیجائیں جس پر محمد عرفان اے ایس آئی معہ ملازمان موقع پر پہنچے تو محمد آصف اندھڑ نامی شخص شدید زخمی حالت میں پایا گیا(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
 جسے فوری طور پر پر RHC احمد پور لمہ لایا گیا جنہوں نے زخمی محمد آصف کو ریسکیو 1122 کی مدد سے THQ صادق آباد ریفر کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جس پر پولیس مدعی کی درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔مدعی کے مطابق ملزمان نے غیرت کے نام پر محمد آصف کو مارا ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق چوری کا معاملہ نہ ہے۔مزید ہر پہلو سے تحقیقات کرتے ہوئےPFSAٹیم کی موجودگی میں کاروائی جاری ہے۔اس حوالے سے ترجمان پولیس رحیم یارخان نے کہاکہ پولیس تھانہ احمدپور لمہ نے فوری واقعہ کا مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، نوجوان کو چوری کا الزام لگا کر تشدد کیا گیا تھاابتدائی معلومات کے مطابق نوجوان کا لڑکی مسمات (ر) کے ساتھ تعلق تھا،مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے دو ملزمان گرفتار کرلیے ہیں، مدعی کے مطابق ملزمان نے غیرت کے نام پر قتل کیا ہے،پنجاب فرینزک سائنس ایجنسی کی مدد سے تمام شواہد کی روشنی میں میرٹ پر تفتیش عمل میں لائی جائے گی جبکہ تشدد کا شکار نوجوان کو ریسیور 1122نے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا تھا، ترجمان پولیس نے بتایا کہ ڈی پی او رحیم یارخان نے کہاہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لے کر اپنی عدالت لگانے کی اجازت نہیں ہے۔
ت