نواب پور، ڈاکوؤں کا گھر پر حملہ، گن پوائنٹ پر لوٹ مار
ملتان (وقائع نگار)بستی دھریبہ نواب پور میں پانچ مسلح ڈاکو محمد اقبال کے گھر میں داخل ہوئے ملزمان نے اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا ملزمان گھر سے دو تولے کے زیورات اور پچاس ہزار روپے چھین لئے محمد ذوالفقار موٹرسائیکل پر سوار ہوکر سبزی منڈی جارہا(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
تھا کہ راستے میں دو مسلح ڈاکوؤں نے اس سیڈیڑھ لاکھ روپے چھین لئے نواب پور میں محمد آصف سے 25 ہزار روپیاور ایک موبائل فون چھین لیا گیا سیتل ماڑی پولیس کیعلاقے میں رانا عثمان سے 30 ہزار روپے چھین لئے گئے مشتاق کالونی کے رہائشی اقبال حسین نے کینٹ پولیس کو درخواست دی کہ حاجی ظفر نے اس کی دکان سے سگریٹ کا کارٹن چوری کر لیا ہے جلیل آباد پولیس کے علاقے سے گلزار احمد کے دو عدد موبائل فون سیٹ چوری کر لئے گئے ٹمبر مارکیٹ کے رہائشی مدثر سجاد نے قطب پور پولیس کو د رخواست دی کہ محمد اسامہ اس سے دھوکے سے موٹرسائیکل لے گیا اور واپس کرنے سے انکار کر دیا عبدالجبارنے بستی ملوک پولیس کو د رخواست دی کہ نامعلو م ملزمان نے گورنمنٹ پرائمری سکول محمد پور سے تیس ہزار روپے مالیت کے سولر پینل چوری کر لئے ہیں طاہرہ بتول نے زکریا پولیس کو درخواست دی کہ نامعلو م ملزمان نے اس کے گھر سے 44 ہزار روپے چوری کرلئے ہیں لوہاری گیٹ پولیس کے علاقے سے محمد دلشاد اور دولت گیٹ پولیس کے علاقے سے محمد طلحہ کے موبائل فون سیٹ چوری کر لئے گئے۔
لوٹ مار