ملتان:واسا سی بی اے کیلئے آج ریفرنڈم،انتظامات مکمل
ملتان (سپیشل رپورٹر)واٹر اینڈ سینٹی ٹیشن ایجنسی (واسا) میں سی بی اے کیلئے ریفرنڈم آج ہوگاجس کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔واسا میں سی بی اے کے حصول کیلئے غازی یونین اور انصاف یونین کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔اس ضمن میں سابقہ(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
سی بی اے غازی یونین جھنڈے کے انتخابی نشان پر ریفرنڈم میں حصہ لے گی جس میں صدر کے امیدوار ملک وحید رجوانہ اور جنرل سیکرٹری کے امیدوار مہر عمر حیات ہیں جبکہ انصاف یونین اور لیبر انصاف یونین کے اتحاد کے باعث انصاف یونین کومشترکہ انتخابی نشان شاہین آلاٹ کیا جس کے صدر کے امیدوار ملک رمضان ابھایا اورجنرل سیکرٹری کے امیدوار منیر بلوچ ہیں ریفرنڈم میں حصہ لیں گے۔واساریفرنڈم میں مجموعی طور پر1296ملازمین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ریفرنڈم کرانے کیلئے محکمہ لیبر کی جانب سے تعینات کئے جانے والے پریذائیڈنگ آفیسر سیلم انصاری کے مطابق پولنگ کیلئے 4بوتھ مقرر کئے گئے ہیں جہاں پولنگ کا آغاز صبح 9بجے ہوگا جو سہ پہر 4بجے تک جاری رہے گی۔ریفرنڈم کے باعث واسا میں آج عام تعطیل ہوگی۔
مکمل