حکومت اور اپوزیشن جماعتیں آپس میں ملی ہوئی ہیں،ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر
ملتان (سپیشل رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان وملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ سینیٹ میں اسٹیٹ بینک بل کی منظوری نے ثابت کردیا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں اندر سے آپس میں ملے ہوئے ہیں اگر اپوزیشن جماعتوں (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)
کے غیر حاضر ارکان حاضر ہوجاتے تو یہ بل کسی صورت منظور نہیں ہوسکتا تھالیکن اپوزیشن ارکان نے غیر حاضر رہ کر اس بل کی منظوری میں اپنا حصہ شامل کرلیااب عوام پر یہ چیز واضح ہو گئی ہے کہ ملک کے ساتھ کوئی وفادار نہیں جس بل کواپوزیشن ملک کی سالمیت کیلئے خطرناک اور معاشی خودمختاری کے خاتمہ سے تعبیر کررہی تھی اس کی منظوری میں شامل ہو کر کیا اس نے یہ ثابت نہیں کردیا کہ ملک کی سالمیت کے خلاف اقدامات میں اپوزیشن حکمرانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اب وہ کس منہ سے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور مارچ کررہی ہے اور دھرنے دینے کی باتیں کررہی ہے۔
محمد زبیر