ملتان چیمبر آف کامرس میں اہم اجلا س،فوڈ انڈسٹری کو در پیش مسائل پر تبادلہ خیال

         ملتان چیمبر آف کامرس میں اہم اجلا س،فوڈ انڈسٹری کو در پیش مسائل پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان (نیوز رپورٹر) آل پاکستان سنیکس اینڈ سویٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس ملک بھر سے نمائندگان نے بھر پور شرکت کی اجلاس میں پاکستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کی نمائندہ تنظیم قائم کرنے اور ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن اسلام آباد وزارت تجارت(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)
 سے رجسٹریشن کرانے کے فیصلے کئے گئے جبکہ سنیکس اور سویٹس انڈسٹری کو درپیش مسائل پر بھی غور کیا گیااور فوڈ انڈسٹری کے حوالہ سے ہونیوالی قانون سازی میں بھی بطور اسٹیک ہولڈر شامل ہو نا ہے اجلاس ایوان تجارت و صنعت ملتان میں منعقد ہوا جس میں کراچی،لاہور،اسلام آباد،فیصل آباد،کوئٹہ،پشاور،ملتان،فیصل آباد،گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں سے نمائندگان نے بھر پور شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ فیصل سعید،ایم پی اے شیخ سلمان نعیم نے کہا کہ ملک بھر کی سنیکس اینڈ سویٹس انڈسڑی کو فوڈ اتھارٹی،واپڈا،سوئی گیس جیسے اداروں سمیت ٹیکسیشن مسائل کا سامنا ہے خصوصا فوڈ اتھارٹی کے قوانین کی تشریح اور ان پر عمل در آمد سمیت فوڈ اتھارٹی کی ذیادتیوں کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے لیے آل پاکستان سنیکس اینڈ سویٹ ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لا رہے ہیں جسے وزارت تجارت سے باقاعدہ رجسٹریشن اور ایف پی سی سی آئی میں نمائندگی بھی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں سمیت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور آزاد کشمیر سے نمائندگی لی جائے گی جن کا انتخاب ایک سال کے لیے ہو گا جس میں چیئرمین،وائس چیئرمین مرکز جبکہ صوبوں میں وائس چیئرمین کے عہدے تفویض کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ فوڈ آئیٹم کے معیار کو بہتر بنانے کی حکومتی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں لیکن اس کی آڑ میں فوڈ انڈسٹری کو بند کرنے کی سازش کامیاب نہ ہونے دیں گے ہماری فوڈ مصنوعات معیاری اور مناسب قیمت پر مہیا ہیں انہیں ایکسپورٹ کرنے کے لیے ایسوسی ایشن کو بین الاقوامی تجارتی نمائشوں ٹریڈ فیئرز میں نمائندگی دلوائیں گے اور تجارتی وفود بھیجیں گے اور پاکستانی سنیکس اور سویٹس کو عالمی منڈیوں میں متعارف کراکر ان کا حصہ بنائیں گے اجلاس میں مقررین نے فوڈ اتھارٹی کو ھدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کوفوڈ مصنوعات میں ملاوٹ روکنے کے لیے بنا یا گیا تھا لیکن فوڈ اتھارٹی نے فنڈز جمع کرنے کا کام شروع کر دیا اور ناجائز جرمانے انڈسٹری دکانیں سیل کرنی شروع کردیں جس سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر کوئی انڈسٹری فوڈ اتھارٹی کی کسی قانون کی خلاف ورزی کرے تو اسے اسی ووشعبہ کو سیل کیا جائے یا جرمانہ کیا جائے پوری انڈسٹری سیل کرنے سے برسر روزگار درجنوں ملازمین بے روزگار ہو جاتے ہیں اجلاس سے ایم پی اے شیخ سلمان نعیم،شیخ نعیم،محمد افتخار،ملک اختر علی، انعام اللہ وڑائچ،نوید شیخ،اقبال شیخ نے بھی خطاب کیا جبکہ عتیق الرحمن،ارشد چوہدری،شیخ محمد نعیم،عمیر سعید شیخ،محمد جمال،مس صائمہ،سہیل احمد،عرفان احمد،فقیر حسین،عمران شاہد،میاں شاہد،رضوان احمد،صفیح اللہ،سہیل شریف،محمد آصف،گلزار فیصل،محمد ناصر،خواجہ فرہاد،سعد ثاقب،محمد سمیع،سلیم خان،یاسین خان،شاہد عمران،حاجی اصغر اکبر،رضا عمار،عبید اللہ،فاروق اکرم شیخ،شیخ زبیر،حبیب الرحمن،کمال حسین،شفیق الرحمن،ملک عبدالحفیظ،شہزاد اقبال،شیخ فرید،شیخ مبین،ناصر رمضان،مندوب احمد،محمد عرفان،حماد اشرف،عدنان درانی،فاروق یونس،فیاض محمود،مظفر علی،محمد علی،سید شاہد،محمد خالق،عبدالکریم،محمد عظیم،با لیاقت،ارشد عظیم،علی عمران دیگر نے شرکت کی 
فوڈ انڈسٹری