27فروری سے حکومت کیخلاف دمادم مست قلندر ہوگا،افتخار خان

  27فروری سے حکومت کیخلاف دمادم مست قلندر ہوگا،افتخار خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان گڑھ(نمائندہ پاکستان) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمدخان نے کہا ہے کہ حکومت اپنے انتخابی منشور اور عوام سے کیے گئے وعدوں سے منحرف ہو گئی ہے اور اقتدار میں آ کر عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کے بوجھ تلے دبا دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ سیف نگر خانگڑھ میں سیاسی و سماجی شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکری، پچاس لاکھ گھر دینے کا اعلان کرنے والے عمران نیازی نے عوام کو بیروزگاری اور بجلی، پیٹرول، گیس، آٹا، چینی اور بھاری ٹیکس تحفے میں دیئے ہیں اور نوبت فاقوں اور خودکشیوں تک جا پہنچی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام دشمن پالیسیوں اور جھوٹ پر گامزن حکومت کے خاتمے کیلئے پیپلزپارٹی نے تحریک چلانے کا(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)
 اعلان کیا ہے 27 فروری سے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے جو مزارقائد کراچی سے اسلام آباد تک ہوگا جس میں جگہ جگہ سے عوام کے قافلے شامل ہوں گے اور نیازی حکومت کا دھڑن تختہ کریں گے انہوں نے کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا ڈیرہ غازی خان ڈویژن، ملتان ڈویژن اور بہاولپور ڈویژن کے عہدیدران، کارکنان ملتان میں پرتپاک استقبال کریں گے جس کے سلسلے میں تمام تیاریاں اور لائحہ عمل تیار کرلیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ تاریخی ہوگا#
افتخارخان