پاکستان میں رول آف لاء پر کام کرنے کی ضرورت،مخدوم ہاشم جواں بخت

 پاکستان میں رول آف لاء پر کام کرنے کی ضرورت،مخدوم ہاشم جواں بخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اوچ شریف (نمائندہ پاکستان) حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور آئندہ بھی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی وزیراعظم عمران خان نے کرونا کے حوالے سے جو حکمت عملی اختیار کی وہ کامیاب رہی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)
 صوبہ پنجاب کے وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے سینئر رہنما پی ٹی آئی و سابق پارلیمانی سیکرٹری سردار ملک عامر یار وارن ودیگر کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے پاکستان میں رول آف لاپر کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ، اسحاق ڈار نے جعلی طریقے سے روپے کی قدر کو مستحکم رکھا آج روپیہ اسٹیٹ بینک کی بہتر پالیسیوں اور اپنی اصل قدر پر مستحکم ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے حوالے سے جو حکمت عملی اختیار کی وہ کامیاب رہی دنیا کے دیگر ترقی یافتہ ممالک سمارٹ لاک ڈان کی طرف آ رہے ہیں برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے بھی سمارٹ لاک ڈان کی حکمت عملی اختیار کی انہوں نے کہا کہ جب کورونا وباعروج پر تھی تو وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں مزدوروں کا سوچنا ہوگا انہیں نہ بھولیں، عالمی جریدے اکانومسٹ نے بھی ہماری سمارٹ لاک ڈان حکمت عملی کو سراہا انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے حوالے سے کامیابیوں کا سہرا وزیراعظم عمران خان کے سر جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کی مدد سے کورونا کی موجودہ لہر کو بھی شکست دینے میں کامیاب ہو جائیں گے انشائاللہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریں گے اور آئندہ بھی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔
مخدوم ہاشم