آٹا مزید مہنگا، چکی مالکان کی بھی لوٹ مار، غریبوں کی سانسیں بند
دھنوٹ(سٹی رپورٹر)حکومت مہنگائی پر قابو نہ پا سکی۔ غریب کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیا۔آٹا 70 سے 75 روپے کلو تک فروخت کیا جانے لگا۔چکی پر آٹیکی قیمت 28 سو روپیفی من کر دی گئی ہے۔بازار میں آٹے کے10 کلوکے تھیلے پر ریٹ(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
550 روپے لکھا ہوتا ہے مگر دکاندار 575 روپے کا دیتے ہیں۔اسی طرح 20 کلو آٹے کے تھیلے پر لکھا ریٹ 1100 روپے ہے جبکہ دکاندار 1130روپے کا دے رہے ہیں۔چکی والوں نے بھی آٹا پسائی کا ریٹ بڑھا دیا۔ چکی والوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی مہنگائی کی وجہ سے گندم پسائی کا ریٹ بڑھاناہماری مجبوری ہے۔ آٹا ہر گھر کی ضرورت مگر عوام کی پہنچ سے بہت دور ہو چکا ہے۔خصوصا دیہاڑی دار مزدور انتہائی پریشان ہے۔شہریوں کیلئے حکومتی چیکنگ اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔
آٹا