زیادہ پیدل چلیں، ذیابیطس میں مبتلا ہونیکا امکان اتنا ہی کم ہوگا، ماہرین 

  زیادہ پیدل چلیں، ذیابیطس میں مبتلا ہونیکا امکان اتنا ہی کم ہوگا، ماہرین 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر)ایک طویل تحقیق کے بعد امریکی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ آپ روزانہ جتنا زیادہ پیدل چلیں گے، آپ کے ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا امکان بھی اتنا ہی کم ہوگا البتہ یہ نتائج فی الحال صرف عمر رسیدہ خواتین کیلیے ہی سامنے آئے ہیں۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سان ڈیاگو کی الیکسس گارڈیونو اور دوسرے ماہرین نے 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کی 4,800 خواتین پر یہ تحقیق تقریبا سات سال تک جاری رکھی۔تحقیق کے آغاز میں ان بزرگ خواتین کو ایک ہفتے تک ہلکی پھلکی اور نرم بیلٹ مستقل پہنائی گئی۔ بیلٹ میں خاص آلات نصب تھے جو ان کے روزانہ چلنے پھرنے سے متعلق معمولات پر نظر رکھتے تھے۔اس کے بعد اگلے سات سال تک وقفے وقفے سے ان کے روزمرہ معمولات بالخصوص چلنے پھرنے اور جسمانی مشقت وغیرہ کی معلومات جمع کی جاتی رہیں۔اس پورے عرصے میں 8 فیصد خواتین ذیابیطس کا شکار ہوئیں لیکن زیادہ چلنے پھرنے والی خواتین کے ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا امکان بہت کم دیکھا گیا۔ان اعداد و شمار کو مزید کھنگالنے پر پتا چلا کہ روزانہ ہر ایک ہزار (1,000) قدم زیادہ چلنے سے ذیابیطس کا خطرہ 6 فیصد کم ہوگیا تھا۔اگر بزرگ افراد اپنے معمول کے مقابلے میں روزانہ دو ہزار قدم زیادہ چلیں تو وہ ذیابیطس کا خطرہ 12 فیصد تک کم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ تیز چلتے ہیں یا آہستگی سے، ضروری ہے کہ معمول سے زیادہ چلنے کی عادت اپنائی جائے، الیکسس گارڈیونو نے تجویز کیا۔واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹائپ 2 ذیابیطس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -