نڈین اسکالر سدھیندرا کلکرنی کی سلک روڈ میڈیا کوریڈور کمیٹی میں شمولیت
کراچی (این این آئی)ہندوستان کے معروف اسکالر سدھیندرا کلکرنی منظر نقوی کنوینر SRMCکی درخواست پر کراچی ایڈیٹرز کلب کی'سلک روڈ میڈیا کوریڈور (SRMC) کمیٹی' میں بطور ممبر شامل ھو گئے۔ اس کمیٹی کی تشکیل کا مقصد چین کے دنیا کی معاشی ترقی اور رابطہ کی ترقیاتی پروگرام بیلٹ اینڈ روڈ اور اسکے فلیگ شپ پراجیکٹ CPEC کی تشہیر اور اسکے خلاف منفی پراپیگنڈا کا سد باب کرنا ھے۔ کلکرنی نے اپنے رضامندی کے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اس قابل عمل اقدام کی حمایت کرتے ہیں اور بی آر آئی اور سی پی ای سی میں ہندوستان کی شمولیت کے مقصد کی حمایت کرتے رہیں گے۔کلکرنی طویل عرصے سے ہندوستان میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی وکالت کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہندوستان علاقائی ترقی اور رابطے کے لیے صدر شی جن پنگ کے اس حیرت انگیز وژن میں شامل ہو۔سدھیندرا کلکرنی نے 2018 میں رینمن یونیورسٹی بیجنگ میں اپنے خطاب میں ''چین، پاکستان اور ہندوستان پر مشتمل ساتھ ایشیا'' کا آئیڈیا بھی پیش کیا تھا جو B&R کی 5ویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقد کیا گیا تھا۔کلکرنی آبزرور ریسرچ فانڈیشن ممبئی کے چیئرمین ہیں، ایک سماجی و سیاسی کارکن اور ہندوستان کے سینئر صحافی/کالم نگار ہیں۔ 12 اکتوبر 2015 کو، کلکرنی پر شیوسینا کے کارکنوں نے پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کے لیے ایک کتاب کی رونمائی کا اہتمام کرنے پر حملہ کیا۔ شیو سینا نے الزام لگایا کہ کلکرنی نے قصوری کے ساتھ اسٹیج شیئر کرکے ہندوستانی فوجیوں کی بے عزتی کی اور ان کے حملہ آوروں نے ان کے چہرے اور کپڑوں کو سیاہ پینٹ سے سیاہ کردیا۔ حملے کے بعد، کلکرنی نے اپنے سیاہ چہرے اور کپڑوں کے ساتھ کتاب کی رونمائی جاری رکھی۔صدر KEC مبشر میر نے کلکرنی کا SRMC میں شمولیت پر خیرمقدم کیا ہے تاکہ BRI اور CPEC کو عالمی اقتصادی ترقی اور رابطے کے لیے فروغ دیا جا سکے۔