گندگی کی وجہ سے سانس کی بیماریاں پھیل رہی ہیں، حنید لاکھانی

گندگی کی وجہ سے سانس کی بیماریاں پھیل رہی ہیں، حنید لاکھانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سماجی رہنما وماہر تعلیم حنید لاکھانی نے کہاہے کہ کراچی میں جا بجا گندگی کے ڈھیر سے شہریوں کی زندگیاں مشکل ہوتی جارہی ہیں، شہر کے ہر حصے میں غلاظت اور کوڑا کرکٹ پڑا ہوا ہے بعض جگہوں سے تو اسقدر تعفن اور بد بو آتی ہے کہ وہاں سے گزرنا محال ہے، فضا آلودہ ہوچکی ہے سانس لینا مشکل ہوچکا ہے او ر شہریوں میں سانس کے امراض میں بھی اضافہ ہورہا ہے، شہر کی کچی آبادیوں میں تو صورتحال بہت زیادہ خراب ہے وہاں نہ توکوئی صفائی ستھرائی کا نظام ہے اور نہ ہی سیوریج اور نکاسی آب کا کوئی راستہ ہے، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ متعلقہ ادار ے شہر سے کچرا اور گندگی اٹھانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں شہروں کی صفائی رکھنا تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، بیرون ممالک میں کچرے کو ری سائیکل کر کہ اس سے بجلی پیدا کی جاتی ہے جس سے عوام کو سستی بجلی کی فراہمی ممکن ہوتی ہے جبکہ کراچی میں ایسے تمام منصوبے صرف باتوں کی حد تک ہی نظرآتے ہیں، انہوں نے کہا کہ گندگی اور کچرے کے ڈھیروں کوختم کرنے کے لئے عملی طور پر کام کرنا ہوگا، کراچی کی صفائی کے لیئے سیاست نہیں بلکہ متحد ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے،بیرون ممالک سے کاروباری حضرات کراچی آتے ہیں اور شہر کا ایسا حال دیکھ کر کراچی اور دیگر شہروں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو یہی پیغام ملے گا کہ یہاں کی انتظامیہ نہایت غافل اور سست ہے، انہوں نے مزید کہا کہ صاف ستھرا ماحول کراچی کے شہریوں کا بنیادی حق ہے جس کی فراہمی حکومت وقت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -