مساجد کو آباد کرنے میں مخیر حضرات کا تعاون قابل ستائش، اسعد تھانوی
سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جامعہ اشرفیہ سکھر کے مہتمم و صدر نامور مذہبی اسکالر مولانا ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے تمام مسائل اور مشکلات کا حل قرآن مجید اور دین اسلام کے سبق پر عمل کرنے میں موجود ہے مساجد و مدرارس کو آباد کرنے میں مخیر حضرات کا تعاون قابل ستائش ہے، والدین اپنے بچوں کو تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ دینی تعلیم کے زیور سے بھی آرائستہ کریں تاکہ وہ نیک و معاشرتی برائیوں سے بچ کر ایک اچھے اور اصلاحی معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کرسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئنس روڈ سکھر پر جامع مسجد محمد احمد تھانوی کی سنگ بنیاد تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب میں نامور عالم دین و مذہبی رہنما حضرت مولانا تنویر الحق تھانوی، قاری جمیل احمد بندھانی، حاجی محمد یوسف، حاجی نعیم، مولانا محمد اشرف خان، حاجی سکندر علی آرائیں، انجنیئر صاحبزادہ محمد فیصل تھانوی، حافظ قاری احمد مصطفی تھانوی،حافظ احمد اویس تھانوی،حافظ محمد مدثر تھانوی،صاحبزادہ عقیل احمد بندھانی سمیت دیگر علماء کرام سمیت معزز شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،علماء کرام کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں اور طلباء اس کے حفاظتی دستہ ہیں، مساجد اللہ کا گھر ہیں اور اسکی تعمیرمیں معزز شہریوں اور مخیر حضرات کا تعاون رہا ہے، ہماری تمام مشکلات کا حل دین اسلام میں ہے ہم سب کو چاہئے کہ دین اسلام کی سربلندی کیلئے کوشش کریں، قرآن کریم مسلمانوں کا دستور العمل اور راہِ نجات ہے علوم دینیہ سے وابستہ افراد دنیا کی بڑی بڑی پریشانیوں سے محفوظ رہتے ہیں۔بعد ازیں علماء کرام نے جامع مسجد محمد احمد تھانوی کوئنس روڈ سکھر کا سنگ بنیاد رکھا اورملک کی سلامتی وخوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔