ایس ایس پی سکھر کا مختلف تھانوں کا اچانک دورہ

  ایس ایس پی سکھر کا مختلف تھانوں کا اچانک دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایس ایس پی سکھر کا شہر کے مختلف تھانوں کا اچانک دورہ، تھانوں کی صفائی، روزنامچہ، ہتھیار و رجسٹر اور دیگر ضروری چیزیں چیک کیں، تھانہ عملہ سائلین کے ساتھ بہتر رویہ اپنائیں انہیں تھانوں میں بہتر ماحول فراہم کریں ایس ایس پی سنگھار ملک کی تھانہ انچارج و دیگر عملے کو ہدایت، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے شہر کے مختلف تھانوں کا اچانک دورہ کیا اور دورے کے دوران تھانوں کی صفائی، روزنامچہ، ہتھیار و رجسٹر اور دیگر ضروری چیزیں چیک کی، ایس ایس پی سکھر نے سنگھار ملک نے تھانوں میں صفائی نہ ہونے اور عملے کی غیرموجودگی پہ متعلقہ تھانوں کے ہیڈ محررز پر برہمی کا اظہار شوکاز نوٹسس کے ساتھ آخری وارننگ جاری کئے، دورے کے دوران انہوں نے افسران و عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنائیں،اسٹاف کی حاضری اور تھانے پہ موجودگی کو یقینی بنائیں ڈیوٹی میں غفلت ناقابل برداشت ہوگی، سائلین کے ساتھ بہتر رویہ اپنائیں انہیں تھانوں میں بہتر ماحول فراہم کریں اورتھانے آنے والیں سائلین کے مسائل کو فوری حل کرنے کو اولین ترجیح بنائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -