مجبوری یا عادت، مین ہولز سے ڈھکن چوری معمول بن گئے
سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مجبوری یا عادت،چوروں نے گٹروں کے ڈھکن بھی نہ چھوڑے، روہڑی میں ایک ہی رات میں مختلف علاقوں میں مین ہولز پر سے ڈھکن چوری،چوروں نے ان علاقوں میں صرف ڈھکن چوری کرنیکے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی تاریں تک کاٹی ہیں،ایڈمنسٹریٹر روہڑی تفصیلات کے مطابق روہڑی شہر میں آئے روز مین ہولز سے ڈھکن چوری ہونے کے واقعات معمول بن چکے ہیں گذشتہ شب نامعلوم۔چوروں کے گروہ نے روہڑی شہر کے مختلف علاقوں میں مین ہولز پرلگے لوہیکے ڈھکن چوری کرلیے ڈھکن چوری ہونے کی خبرکی روہڑی بلدیہ کے ایڈمنسٹریٹر علی گلزار قاضی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آئے دن اس طرح کے واقعات ممعول بن گئے ہیں گذشتہ شب کی واردات میں نامعلوم چوروں نے جن علاقوں میں گٹروں کے ڈھکن چوری کیے ہیں پہلے وہاں پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی تاریں کاٹ کر اس کے بعد واردات کی ہے ایڈمنسٹریٹر روہڑی علی گلزار قاضی نے عملیکو فوری طور پر کھلے مین ہولز پر دوبارہ ڈھکن لگانے کے احکامات جاری کیے ہیں اور شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس ڈھکن چور گروہ کو پکڑانیکے لیے اپنا کردار ادا کریں۔