سکھر، ایف آئی اے سائبر کرائم کی بڑی کارروائی 

  سکھر، ایف آئی اے سائبر کرائم کی بڑی کارروائی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سکھر میں ایف آئی اے سائبرکرائیم کی کاروائی،لڑکیوں کی فحش ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والا ملزم گرفتار،مقدمہ درج تفتیش شروع۔سکھر میں ایف آئی اے سائبر کرائیم کی ایک ٹیم نے ایس ایچ او سائبر کرائیم محمد زمان کی سربراہی میں شہر کے علاقے میڈیسن مارکیٹ میں کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم اللہ رکھا ولد خلیل خان کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اس سلسلے میں رابطے پر ایس ایچ او سائبر کرائم محمد زمان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف ایک شہری نے شکایت کی تھی کہ ملزم اس کی بیٹی کی فحش تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اسے بلیک میلنگ کررہا یے جس پر سائبر کرائیم سکھر کی انچارج و ڈپٹی ڈائریکٹر فصیح رحمان کی ہدایت پر کاروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیاہے جس سے تفتیش شروع کردی ہے

مزید :

صفحہ آخر -